لوبان ورکشاپ نے قازقستان کےطلبہ کے لئے مصنوعی ذہانت تک رسائی کو آسان بنا دیا

آستانہ (شِنہوا) آستانہ میں ایل این گومیلیوف یوریشین نیشنل یونیورسٹی کی لوبان ورکشاپ میں موجود روبوٹک آرم، کمپیوٹر ورک سٹیشنز اور ڈرون ٹریننگ کے آلات ایک ایسی سمارٹ لیبارٹری کو جلا بخش رہے ہیں جہاں طلبہ یہ سیکھتے ہیں کہ کمپیوٹر وژن کس طرح صنعتوں کو خودکار بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
20 سالہ طالبہ ژان سایا عبدالرحمان کے لئے یہ ورکشاپ مستقبل کے کیریئر کی ایک جھلک پیش کرتی ہے کیونکہ قازقستان اپنے مصنوعی ذہانت کے سال کے دوران مصنوعی ذہانت کی ترقی پر خاصی توجہ دے رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ “ہم نے کمپیوٹر وژن اور صنعتی آٹومیشن کے لئے روبوٹک آرم کے ساتھ کام کرنے کا طریقہ سیکھا ہے۔ ان مہارتوں کی مارکیٹ میں بہت زیادہ مانگ ہے اور یہ عملی تجربہ ہمیں جدید صنعتی اداروں میں ملازمتوں کے لئے تیار ہونے میں مدد دے سکتا ہے۔”
قازقستان کے سائنس اور اعلیٰ تعلیم کے وزیر سیاست نوربیک نے کہا کہ لوبان ورکشاپ کا ماڈل قازقستان میں انتہائی کامیاب ثابت ہوا ہے۔ قازق وزیر نے مئی کے اواخر میں یونیورسٹی کی 30 ویں سالگرہ کی تقریبات اور ورکشاپ کے اوپن ڈے میں شرکت کی تھی۔
انہوں نے صنعتی درجے کے آلات فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں تعاون کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا ککیا۔ انہوں نے کہا کہ قازقستان میں کل 3 لوبان ورکشاپس قائم کی جائیں گی جو کہ قازقستان اور چین کے درمیان قریبی تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر