دکانیں ، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں کاروبار بند کرنے کے اوقات میں توسیع کا فیصلہ کیاگیا،کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے ۔ ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ میں کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی،کمیٹی نے جاری کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ لیا ۔ کمیٹی نے مارکیٹوں کے اوقاتِ کار، دن کے اوقات میں اضافے اور گرمیوں کے بلند درجۂ حرارت کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروبار بند کرنے کے اوقات میں توسیع کا فیصلہ کیا۔

کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے ،ریستوران، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے ،تاہم ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز ان اوقات کار سے مستثنیٰ ہوں گی،شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے ۔ اجلاس میں ضروری خدمات بشمول فارمیسی، ہسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات کو بھی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ۔کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ان ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔کمیٹی نے ایجنڈے میں شامل دیگر معاملات اور کیسز پر بھی غور کیا اور ان کی منظوری دی۔ 



  تازہ ترین   
مذاکرات جاری، ایران نے جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر اتفاق کرلیا، ٹرمپ کا دعویٰ
امریکا کی کئی ممالک پر نئے ٹیرف کی تجویز، پاکستان بھی شامل
امریکا اور ایران پھر آمنے سامنے، دونوں ممالک کا فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات شامل کئے جا رہے ہیں: وزیراعظم
امریکی سفارت کاری نہیں، میزائلوں کی زبان سمجھتے ہیں: ایران
ایران کیساتھ بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
صدر مملکت اور وزیراعظم کا بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر