شاہراہ قراقرم پر کارحادثہ ،شانگلہ میں چھت گرگئی،12جاں بحق

ایبٹ آباد،شانگلہ(نیشنل ٹائمز) کوہستان لوئر میں شاہراہ قراقرم پر کارحادثے اور شانگلہ میں مکان کی چھت گر نے سے 6بچوں سمیت 12افرادجاں بحق ہوگئے ۔ کوہستان لوئر پولیس کے مطابق گلگت سے راولپنڈی جانے والی کار تھانہ پٹن کی حدود تریس بانڈہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہو ئی۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ پٹن، چوکی کیرو، چوکی مٹہ بانڈہ پولیس نفری اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سلیمان خان سکنہ مظفرآباد ،محمد شعبان سکنہ ضلع خانیوال، عمران ،دانیال ،محمدوسیم اور فیضان رضا شامل ہیں ۔ ادھر شانگلہ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔ترجمان ریسکیو شانگلہ کے مطابق کو کوزہ الپوری رحیم آباد میں مکان کی چھت گر نے کے باعث ملبے تلے 7 بچے دب جانے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور تمام بچوں کو ملبے سے نکال لیا۔ 



  تازہ ترین   
مذاکرات جاری، ایران نے جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر اتفاق کرلیا، ٹرمپ کا دعویٰ
امریکا کی کئی ممالک پر نئے ٹیرف کی تجویز، پاکستان بھی شامل
امریکا اور ایران پھر آمنے سامنے، دونوں ممالک کا فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات شامل کئے جا رہے ہیں: وزیراعظم
امریکی سفارت کاری نہیں، میزائلوں کی زبان سمجھتے ہیں: ایران
ایران کیساتھ بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
صدر مملکت اور وزیراعظم کا بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر