کسی بھی معاہدے میں لبنان سمیت تمام حملوں کا مکمل خاتمہ شامل ہونا چاہیے،سپیکر ایرانی پارلیمنٹ

تہران (شِنہوا) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی معاہدے میں تمام محاذوں خاص طور پر لبنان پر حملوں کا خاتمہ شامل ہونا چاہیے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنے لبنانی ہم منصب نبیہ بری کے ساتھ ٹیلی فون پرگفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو لبنان کے خلاف اپنے حملے بند کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اور اس کی اتحادی تنظیم امل موومنٹ آج اپنے وطن اور پوری مسلم دنیا کا دفاع کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایران اور لبنان کے درمیان تعلق کو ناقابل شکست قرار دیا۔
قالیباف نے اس بات پر زور دیا کہ ایران پورے لبنان میں جنگ بندی کے قیام کے لئے پرعزم ہے، جس میں ملک کے جنوبی علاقے بھی شامل ہیں۔
ارنا کے مطابق ایران کے مرکزی فوجی کمانڈ خاتم الانبیاء کے مرکزی صدر دفترنے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ بیروت اور اس کے جنوبی علاقے دہیہ پر بمباری سے باز رہے۔
ایک بیان میں اس کمانڈ نے شمالی اسرائیل کے رہائشیوں اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بسنے والے آبادکاروں کو خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی حملے جاری رہے تو وہ علاقے خالی کر دیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر