چین کے نائب صدر کی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے منگل کے روز بیجنگ میں برطانیہ کی وزیر خارجہ یویٹ کوپر سے ملاقات کی۔
ہان ژینگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے جنوری میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ چین اور برطانیہ کے درمیانن ایک طویل المدتی اور مستقل جامع تزویراتی شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا، جس سے دوطرفہ تعلقات میں ایک نیا باب کھلے گا۔
انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے۔ دونوں فریقوں کو چاہیے کہ بڑی طاقتوں کی ذمہ داریوں کو مشترکہ طور پر ادا کریں، تزویراتی رابطے مضبوط بنائیں، دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار کو مستحکم کریں، نئے مواقع تلاش کریں اور عوامی روابط کو فروغ دیں۔
انہوں نے زور دیا کہ دونوں فریق حقیقی کثیرجہتی نظام پر عمل کریں، عالمی نظم ونسق میں اصلاحات کو آگے بڑھائیں اور دنیا میں زیادہ استحکام اور اعتماد پیدا کریں۔
اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ یویٹ کوپر نے کہا کہ برطانیہ اور چین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، مصنوعی ذہانت، ماحول دوست ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں وسیع مشترکہ مفادات اور تعاون کے امکانات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لئے تیار ہے اور تعمیری مذاکرات و تعاون کے ذریعے مشترکہ مسائل سے نمٹنے کا خواہاں ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر