ایران:2مظاہرین کو پھانسی،جاسوسی پرگرفتاریاں ،اثاثے ضبط

تہران (نیشنل ٹائمز) ایران نے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مسجد کو آگ لگانے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں دو افراد مہرداد محمدنیا اور اشکان ملکی کو پھانسی دے دی۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق دونوں کی سزائے موت کی سپریم کورٹنے بھی توثیق کی تھی۔دوسری جانب ارومیہ میں پاسدارانِ انقلاب نے دو افراد کو اسرائیل کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق ملزمان سکولوں، مساجد اور بسیج مراکز کی تصاویر اور معلومات اسرائیل کو فراہم کر رہے تھے ۔صوبہ خوزستان میں پولیس نے کارروائی کے دوران 264 ہتھیار اور تقریباً 4 ہزار گولیاں برآمد کرنے کے ساتھ 187 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ صوبہ مرکزی میں غیر ملکی میڈیا سے رابطوں اور دشمن کی حمایت کے الزام میں 75 افراد کے اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایران میں سزائے موت کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ناروے میں قائم تنظیم ایران ہیومن رائٹس کے مطابق 2025 میں ایران میں کم از کم 1,639 افراد کو پھانسی دی گئی، جو 1989 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر