ایرانی صدر کی استعفے کی درخواست،ایرانی حکام نے امریکی میڈیا کا دعویٰ مستردکردیا

واشنگٹن ،تہران (نیشنل ٹائمز)امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کی جانب سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے مبینہ استعفے کے دعوے کو ایرانی حکومت اور پاسدارانِ انقلاب نے مسترد کر دیا ہے ۔۔۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر مسعود پزشکیان نے اختیارات محدود ہونے اور اہم فیصلوں سے الگ رکھے جانے پر سپریم لیڈر کے دفتر کو استعفے کی درخواست دی ہے ۔ بعض ذرائع کے مطابق پاسدارانِ انقلاب اور سخت گیر حلقوں کے بڑھتے اثر و رسوخ کے باعث منتخب حکومت کا کردار کمزور ہو گیا ہے تاہم ایرانی حکام، حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی، اطلاعاتی کونسل کے ارکان الیاس حضرتی اور علی احمدنیا نے ان خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ صدر پزشکیان بدستور اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی صدر کی مختلف سرکاری تقریبات میں شرکت اور خطاب کی ویڈیوز جاری کی ہیں، جن میں وہ ملکی امور اور 2026 فٹبال ورلڈ کپ سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے نظر آتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر