چینی بحریہ کا ہسپتال بردار جہاز جنوبی بحیرہ چین میں مشن پر روانہ

گوانگ ژو (شِنہوا) چائنیز پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی بحریہ کا ہسپتال بردار جہاز سلک روڈ آرک چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژان جیانگ کی ایک فوجی بندرگاہ سے روانہ ہوگیا ہے۔ یہ جہاز جنوبی بحیرہ چین اور چین کے جنوبی ساحلی علاقوں کے جزائر میں طبی خدمات کی فراہمی کے مشن پر ہے۔
یہ جہاز جزائر پر تعینات افسران، سپاہیوں اور ان کے اہل خانہ کو طبی مشاورت، جسمانی معائنہ، روایتی چینی طب کی فزیوتھراپی،سرجری اور صحت سے متعلق آگاہی فراہم کرے گا۔
اپنے مشن کے دوران سلک روڈ آرک زخمیوں کے علاج کی مشقیں اور طبی آلات کی مرمت و دیکھ بھال کے کام بھی انجام دے گا۔
2024 میں سروس میں شامل ہونے والا یہ جہاز چین کا دوسرا مقامی طور پر ڈیزائن اور تیارکردہ 10 ہزار ٹن وزنی ہسپتال بردار جہاز ہے۔
اس جہاز نے حال ہی میں اپریل میں اپنا 234 روزہ بیرون ملک طبی دورہ مکمل کیا ہے۔
ناورو، فجی، ٹونگا، جمیکا، بارباڈوس اور پاپوا نیو گنی کے مشن کے دوران جہاز پر موجود طبی ٹیم نے 26 ہزار 324 آؤٹ ڈور مریضوں کا معائنہ کیا اور 2 ہزار 724 سرجیکل آپریشنز کئے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر