خواجہ آصف وزیر دفاع،بات ٹرانسفارمر کی کررہے :نجم سیٹھی

لاہور(نیشنل ٹائمز)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی بات اصولی طور پر درست اور جائز ہو سکتی ہے ، لیکن وہ وزیر دفاع ہیں، انہیں قومی اور تزویراتی سطح کے معاملات پر گفتگو کرنی چاہیے ، جبکہ وہ ٹرانسفارمر اور مقامی نوعیت کے مسائل پر بات کر رہے ہیں۔دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘آج کی بات سیٹھی کے ساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ خواجہ آصف اس سے قبل پارلیمنٹ لاجز کے خراب تالوں، دروازوں اور کھڑکیوں کے مسائل بھی اٹھا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اس حوالے سے وزیراعظم اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھی آگاہ کیا گیا، مگر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کا متعلقہ وزیر کے بجائے ایک ریٹائرڈ افسر سے ٹرانسفارمر کے مسئلے پر رابطہ کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کابینہ میں ان کا اثرورسوخ زیادہ مضبوط نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع میں عملی نوعیت کا کام محدود ہے ، بیشتر امور کہیں اور طے ہوتے ہیں اور وزیر کے پاس صرف دستخط کے لیے فائلیں آتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف ٹی وی پروگراموں میں تقریباً ہر موضوع پر تبصرہ کرتے ہیں اور بعض اوقات اپنے بیانات سے حکومت کے لیے بھی مشکلات پیدا کر دیتے ہیں، تاہم کابینہ میں کوئی انہیں بیان دینے سے روکنے کی پوزیشن میں نہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ خواجہ آصف، نواز شریف اور شہباز شریف دونوں کے قریبی ساتھی ہیں، اسی وجہ سے انہیں خاصی آزادی حاصل ہے اور وہ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر