بہارہ کہواٹھال چوک میں خوفناک ٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق،5زخمی

 بہارہ کہو (نیشنل ٹائمز)بہارہ کہو میں تیز رفتار لینڈ کروزر نے 4افراد کی زندگیاں نگل لیں، خوفناک حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین نے مین مری روڈ بند کر کے شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق لینڈ کروزر کے ڈارئیور کو گرفتار کر لیا گیا۔بہارہ کہو مسلم ٹاؤن کے رہائشی جا ں بحق عدیل عباسی کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی ۔ واقعہ کے مطابق ایک تیز رفتار لینڈ کروزر  گاڑی نے بے قابو ہو کر سوزوکی ایف ایکس کار سمیت دو گاڑیوں اور کئی موٹر سائیکلوں کو بری طرح کچل ڈالاجس کے نتیجہ میں4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثہ میں سوزوکی کار اور موٹر سائیکلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں اور گاڑیوں میں سوار افراد پھنس گئے ۔

مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے لوگوں کی مدد سے گاڑیوں کے حصے کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا ، شدید زخمی افراد کو پمزہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، جہاں بعض کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس نے حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کو قبضے میں لے لیا اورمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ گاڑی میں موجود افراد کا تعلق بھی بہارہ کہو سے بتایا جارہاہے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں فضل اور عامر بھی شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے کے مرکزی ملزم واثق جو موقع سے فرار ہوگیا تھا کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ وقوعہ کی ایف آئی آر تھانہ بہارہ کہو میں درج کی جاچکی ہے ۔ پولیس نے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد حاصل کر لیے ہیں ، ٹھوس شواہد کی روشنی میں مقدمہ کی تفتیش عمل میں لائی جائے گی اور مقتولین کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ 



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر