وفاقی بجٹ کا حجم ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ رہے گا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) آئندہ مالی سال 27-2026 کے لیے وفاقی بجٹ کا حجم ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ رہے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ مذاکرات مکمل ہو گئے اور اہم بجٹ اہداف پر اتفاق ہوا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ صرف تنخواہ دار طبقے پر ریلیف کیلئے ایف بی آر کے ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں 220 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگائے جائیں گے، آئندہ مالی سال کیلئے نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس سلیبز میں ردوبدل کی جائے گی۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے آخری سلیب کا تھریش ہولڈ بھی بڑھایا جائے گا، بجٹ میں تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس سکیم، ہائبرڈ اور الیکٹریکل وہیکل پر سیلز ٹیکس بڑھانے کے اقدامات فائنل ہو چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے بجٹ میں اضافی ٹیکس اکٹھا کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر