پاکستان کو دنیامیں تنہا کرنے کی مودی مہم بری طرح ناکام

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد کے واشنگٹن، بیجنگ اور ریاض سمیت اہم دارالحکومتوں سے روابط قائم پاکستان کاعالمی فورمز میں اہم کردار ،دنیا نے بلاثبوت بھارتی الزامات ردکردئیے چین ،بنگلہ دیشن اور خلیجی ممالک سے تعلقات بڑی سفارتی کامیابی :عرب میڈیا

دوحہ (دنیانیوز)عرب میڈیا نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی ایک دہائی پر محیط مہم مطلوبہ نتائج حاصل نہ کر سکی۔رپورٹ کے مطابق 2016 میں پاکستان کو سفارتی طور پر الگ تھلگ کرنے کا اعلان ناکام ثابت ہوا اور پاکستان آج بھی واشنگٹن، بیجنگ، تہران اور ریاض سمیت اہم عالمی دارالحکومتوں کے ساتھ مو ثر روابط رکھتا ہے ،عرب میڈیا بالخصوص الجزیرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کے سیاسی و تزویراتی معاملات میں ایک اہم اور بااثر فریق کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 2025 کی پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے عالمی سطح پر اپنا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا جبکہ بین الاقوامی برادری نے بعض بھارتی الزامات کو بلا ثبوت قبول نہیں کیا۔

عرب میڈیا نے پاکستان اور چین کی مضبوط شراکت داری، بنگلہ دیش کے ساتھ بہتر ہوتے تعلقات اور خلیجی ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون کو بھی پاکستان کی سفارتی کامیابی قرار دیا۔ معدنیات، سرمایہ کاری اور علاقائی سفارت کاری کے باعث پاکستان امریکی پالیسی سازوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا جبکہ پاک بھارت جنگ بندی کے معاملے پر واشنگٹن اور نئی دہلی کے مؤقف میں اختلافات بھی نمایاں رہے ۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ بدلتی عالمی سیاست، معاشی مفادات اور علاقائی شراکت داریوں کے باعث کسی بھی ملک کیلئے دوسرے ملک کو مکمل سفارتی تنہائی کا شکار بنانا اب پہلے سے زیادہ مشکل ہو چکا ہے جبکہ پاکستان بدستور مسلم دنیا، خلیجی ممالک اور بین الاقوامی فورمز میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔



  تازہ ترین   
معاہدے کے بہت قریب، ایران نے ایٹمی ہتھیاروں پر یقین دہانی کرا دی: ٹرمپ
آئی ایم ایف کی حکومت کو جی ایس ٹی بڑھاکر19 فیصد کرنے کی تجویز
گلگت الیکشن: صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء کے انتخابی مہم کیلئے داخلے پر پابندی
ایران، امریکا معاہدے کے غیر رسمی مسودے میں آبنائے ہرمز اور منجمد اثاثے شامل
اسرائیلی فوج کا لبنان میں بوفرٹ قلعہ پر قبضہ، 9 شامی پناہ گزین شہید
بغیر اجازت آبنائے ہرمز سے سفر کی کوشش خطرناک ہوگی: ایرانی فوج کی وارننگ
پائیدار امن کیلئے باہمی اعتماد اور سنجیدہ مذاکرات ناگزیر ہیں: ایرانی صدر
ایران کا چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولتیں دینے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر