آپریشن سندور ٹو کی تیاری کر رہے :بھارتی آرمی چیف کی دھمکی

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز)بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے ہفتے کو کہا ہے کہ بھارت آپریشن سندور ٹو کی تیاری کر رہا ہے ،فوجی تیاری برقرار ہے ۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انہوں نے خبر رساں ادارے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن  سندور اب بھی جاری ہے ۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کو عارضی جنگ بندی قرار دیا۔جنرل دویدی نے براہِ راست پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ بھارتی فوج مکمل طور پر تیار ہے اور اگر ضرورت پڑی تو نیا آپریشن شروع کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صرف فوج ہی نہیں بلکہ فضائیہ اور بحریہ بھی مکمل تیاری میں ہیں۔ تینوں افواج کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل کی جنگی صورتحال کے لیے ہر وقت تیار رہا جا سکے ۔جنرل دویدی کا کہنا تھا کہ انڈین فوج اور تینوں مسلح افواج آپریشن سندور ٹو کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔ اس وقت ہم تینوں افواج کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور آئندہ جنگی تقاضوں کے مطابق خود کو تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر