گلگت الیکشن: صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء کے انتخابی مہم کیلئے داخلے پر پابندی

گلگت(نیشنل ٹائمز) گلگت بلتستان میں الیکشن کے سلسلہ میں وفاقی وزراء، چیرمین سینٹ، صدر اور وزیراعظم کے انتخابی مہم کیلئے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں ضابطۂ اخلاق پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، کسی بھی امیدوار نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی تو اسے نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے دفعہ 234 نافذ کر دی گئی، تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے لیے یکساں اہمیت رکھتی ہیں، انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

دفعہ 234 کے تحت وفاقی وزراء کو نوٹسز جاری کر دیے گئے، انتخابات کے لیے سکیورٹی پلان مکمل طور پر تیار ہے، سکیورٹی پلان کو تین زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ  ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار یا متعلقہ فرد کو گلگت بلتستان سے بے دخل کیا جا سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر