ایک روز میں 1320 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے، روسی وزارتِ دفاع کا دعویٰ

ماسکو: (شاہد گھمن) روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ خصوصی فوجی آپریشن کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں یوکرینی مسلح افواج کے 1320 سے زائد فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں، جبکہ متعدد فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مختلف محاذوں پر روسی فوجی گروپوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں یوکرین کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

بیان میں کہا گیا کہ  سینٹر  جنگی گروپ کے علاقے میں سب سے زیادہ 340 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے، جبکہ  ایسٹ  گروپ کی کارروائیوں میں 455 سے زائد اہلکاروں کا نقصان ہوا۔

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق  نارتھ  گروپ کے محاذ پر 200 تک،  ویسٹ  گروپ کے علاقے میں 180 سے زائد،  ساؤتھ  گروپ کے محاذ پر 85 سے زائد اور  دنیپر  گروپ کے علاقے میں 60 تک یوکرینی فوجیوں کو نقصان پہنچا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 گائیڈڈ فضائی بم، ایک امریکی ساختہ ہائی مارز راکٹ اور 352 بغیر پائلٹ طیاروں کو تباہ کیا۔

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق یوکرین کی جانب سے روسی شہری تنصیبات پر مبینہ حملوں کے جواب میں روسی افواج نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید ہتھیاروں اور ڈرونز کے ذریعے یوکرین کے فوجی ہوائی اڈوں، توانائی، ایندھن اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ان حملوں کے تمام اہداف کامیابی سے نشانہ بنائے گئے اور مقررہ فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا۔

روسی وزارتِ دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک روسی افواج 671 طیارے، 284 ہیلی کاپٹر، ایک لاکھ 53 ہزار سے زائد ڈرونز، 29 ہزار سے زائد ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، 1727 راکٹ لانچر سسٹمز اور 35 ہزار سے زائد توپ خانے کے یونٹس تباہ کر چکی ہیں۔

آزاد ذرائع سے روسی وزارتِ دفاع کے ان اعداد و شمار کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ یوکرینی حکام نے ان دعوؤں پر تاحال کوئی ردعمل جاری نہیں کیا۔



  تازہ ترین   
معاہدے کے بہت قریب، ایران نے ایٹمی ہتھیاروں پر یقین دہانی کرا دی: ٹرمپ
آئی ایم ایف کی حکومت کو جی ایس ٹی بڑھاکر19 فیصد کرنے کی تجویز
گلگت الیکشن: صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء کے انتخابی مہم کیلئے داخلے پر پابندی
ایران، امریکا معاہدے کے غیر رسمی مسودے میں آبنائے ہرمز اور منجمد اثاثے شامل
اسرائیلی فوج کا لبنان میں بوفرٹ قلعہ پر قبضہ، 9 شامی پناہ گزین شہید
بغیر اجازت آبنائے ہرمز سے سفر کی کوشش خطرناک ہوگی: ایرانی فوج کی وارننگ
پائیدار امن کیلئے باہمی اعتماد اور سنجیدہ مذاکرات ناگزیر ہیں: ایرانی صدر
ایران کا چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولتیں دینے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر