وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں

مکہ مکرمہ ، ریاض (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ اور اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی تعلقات، سکیورٹی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے ہیڈکوارٹر زمیں ملاقات کے دوران محسن نقوی نے اسلامی شعور و بیداری کیلئے رابطہ عالم اسلامی کی خدمات کو سراہا اور حجاج کرام کیلئے بہترین انتظامات پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب تاریخی اسلامی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ریاض میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور داخلی سکیورٹی، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو کی۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے سپیشل ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کے 200 اہلکاروں کو سعودی عرب میں تربیت دی جائے گی جبکہ سعودی وزارت داخلہ کا اعلیٰ سطح وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔سعودی وزیر داخلہ نے علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا جبکہ محسن نقوی نے حج کے دوران مثالی انتظامات پر سعودی حکومت کی تعریف کی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر