ایرانی وزیرِ خارجہ کا عمانی ہم منصب سے رابطہ، مکمل حمایت کا اظہار

تہران(نیشنل ٹائمز)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی دھمکی کے پاس منظر میں عمانی ہم منصب سے رابطہ کیا اور مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ عمانی ہم منصب سے ہونے والی گفتگو انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز رہی، جس میں عمان کو درپیش کسی بھی خطرے کے مقابلے میں ایران کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا گیا۔

عباس عراقچی نے ایکس پر جاری بیان میں مزید کہا کہ عمان کے وزیرِ خارجہ بدر البوسعیدی کے ساتھ ہونے والی گفتگو آبنائے ہرمز اور اس کے مستقبل کے انتظامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات پر عمان اور ایران کی پالیسی خودمختار ذمہ داریوں اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے مطابق ہوگی، خطے کے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشاورت اور تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں تاکہ اہم بحری گزرگاہوں میں استحکام اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب حالیہ دنوں میں امریکا اور عمان کے درمیان بھی کشیدگی دیکھی گئی ہے، امریکی حکام ن عمان کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ایران کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز میں جہازوں پر ٹول یا کسی مشترکہ انتظامی نظام کے قیام میں تعاون کرتا ہے تو اس کے خلاف پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایک بیان میں عمان کو سخت نتائج کی دھمکی دی تھی، جبکہ امریکی محکمہ خزانہ نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں ٹول نظام کے قیام میں شامل کسی بھی فریق کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر