روسی مسلح افواج کو بیرون ملک شہریوں کے تحفظ کی اجازت، روسی صدر نے قانون پر دستخط کر دیئے

ماسکو (شِنہوا) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایک قانون پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت روسی فوج کو بیرون ملک روسی شہریوں کے تحفظ کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے، خاص طور پر ان شہریوں کے لئے جو غیر ملکی عدالتوں یا بین الاقوامی ٹربیونلز کے ذریعے سزا یافتہ ہوں یا گرفتار کئے گئے ہوں۔ یہ بات قانونی دستاویزات کے پورٹل پر شائع ہونے والی ایک دستاویز میں بتائی گئی۔
دستاویز کے مطابق روسی مسلح افواج کو اپنے دائرہ اختیار کے اندر رہتے ہوئے ان روسی شہریوں کے تحفظ میں شامل کیاا جا سکتا ہے جو غیر ملکی عدالتوں کے فیصلوں کے تحت گرفتار، حراست میں یا کسی اور قانونی کارروائی کا سامنا کر رہے ہوں، بشرطیکہ یہ عدالتیں دیگر ریاستوں کی جانب سے روس کی شمولیت کے بغیر کام کر رہی ہوں اور ان کا دائرہ اختیار کسی ایسے بین الاقوامی معاہدے یا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر مبنی نہ ہو جس میں روس شامل ہو۔
اس قانون کے مطابق یہ قانون سرکاری اشاعت کے دس دن بعد نافذ العمل ہو جائے گا۔
اس سے قبل روسی ریاستی ڈوما کے چیئرمین ویاچیسلاف وولودین نے کہا تھا کہ یہ قانون روسی شہریوں کے تحفظ کے لئے ضروری ہے کیونکہ ان کے مطابق “مغربی انصاف ایک جابرانہ نظام میں تبدیل ہو چکا ہے جو یورپی حکمرانوں کے فیصلوں سے اختلاف کرنے والوں کو سزا دیتا ہے۔”



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر