لبیک اللھم لبیک! حج کا رکن اعظم ’’وقوف عرفہ‘‘ آج ادا کیا جائے گا

مکہ مکرمہ: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں مناسک حج کا سلسلہ جاری ہے، دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمان آج وقوفِ عرفہ کی ادائیگی کے لئے میدان عرفات میں موجود ہیں۔

پہلے مرحلے میں حجاج کرام قافلوں کی صورت میں مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچے جہاں انہوں نے نمازِ ظہر، عصر، مغرب اور عشاء ادا کی، عازمینِ حج نے منیٰ میں رات بھر قیام کے دوران زیادہ تر وقت عبادات، ذکر و اذکار اور تلاوتِ قرآن پاک میں گزارا۔

منیٰ میں روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے اور فضا لبیک اللھم لبیک کی صداؤں سے گونج اٹھی ہے۔

آج 9 ذی الحج کو حج کا رکنِ اعظم ’وقوفِ عرفہ‘ ادا کیا جائے گا، لاکھوں عازمین حج میدان عرفات میں ہیں جہاں مسجدِ نمرہ سے دیا جانے والا خطبہِ حج سنیں گے اور ظہر و عصر کی نمازیں قصر ملا کر ایک ساتھ ادا کریں گے۔

میدانِ عرفات میں غروبِ آفتاب تک اللہ کے حضور توبہ استغفار اور دعاؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

غروبِ آفتاب کے فوراً بعد عازمینِ حج عرفات سے مزدلفہ کیلئے روانہ ہوں گے، عازمینِ حج رات کھلے آسمان تلے مزدلفہ میں گزاریں گے، جہاں مغرب اور عشاء کی نمازیں ملا کر ایک ساتھ ادا کی جائیں گی اور جمرات (شیطانوں) کو مارنے کیلئے کنکریاں چُنی جائیں گی۔

10 ذوالحجہ کی صبح عازمینِ حج مزدلفہ سے دوبارہ منیٰ پہنچیں گے جہاں بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جائیں گی، جس کے بعد قربانی کر کے بال کٹوائے جائیں گے اور احرام کھول دیا جائے گا، بعد ازاں حجاجِ کرام مکہ مکرمہ جا کر طوافِ زیارت کریں گے اور واپس منیٰ لوٹ آئیں گے۔

منیٰ میں قیام کے دوران حجاجِ کرام بقیہ دونوں دن بھی شیطانوں کو کنکریاں مارنے کا عمل (رمی) جاری رکھیں گے اور 12 ذوالحجہ کو غروبِ آفتاب سے قبل منیٰ سے روانہ ہوں گے، جس کے ساتھ ہی حج کے تمام مناسک مکمل ہو جائیں گے۔

سعودی حکومت نے شدید گرمی اور گردوغبار کے طوفان کے خدشے کے پیش نظر میدان عرفات اور اطراف میں خصوصی انتظامات کئے ہیں، منصوبے کے تحت درختوں کی شجرکاری، سایہ دار شیڈز، اور جدید کولنگ فینز نصب کئے گئے ہیں جو پانی کی پھوار کے ذریعے ماحول کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد فراہم کریں گے۔

عازمین کی سہولت کیلئے میدان عرفات میں خصوصی راہداریاں بھی تیار کی گئی ہیں، جنہیں ایسے لچکدار مٹیریل سے بنایا گیا ہے کہ چلنے میں تھکن کم محسوس ہو۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کا تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق: مشترکہ اعلامیہ
لبیک اللھم لبیک! حج کا رکن اعظم ’’وقوف عرفہ‘‘ آج ادا کیا جائے گا
امریکا کو خطے میں مزید اڈے قائم کرنے کا موقع نہیں ملے گا: مجتبیٰ خامنہ ای
امریکہ کے جنگ بندی کے باوجود ایران میں فضائی حملے، ڈرون تنصیبات کو نشانہ بنایا
وزیراعظم کی چینی وفود سے ملاقاتیں، اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کا عزم
چین دنیا کیلئے قابل تقلید ماڈل، معاشی طاقت میں کوئی ثانی نہیں: وزیراعظم
پاکستان کو اثر و رسوخ برقرار رکھنے کیلئے معاشی مسائل پر قابو پانا ہوگا: ترک میڈیا
چینی وزیراعظم لی چیانگ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے غیر رسمی ملاقات، پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر