چین کے شہر چھونگ چھنگ میں شدید بارش کے باعث 9 افراد ہلاک، 11 لاپتہ

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ کے یونگ چھوان ضلع میں ہفتہ کی رات سے ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں پیر کی دوپہر تک 9 افراد ہلاک جبکہ 11 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق امدادی اور ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ہفتہ کی رات سے اتوار کی صبح تک یونگ چھوان میں اچانک اور انتہائی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، جس کے باعث مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے جغرافیائی حادثات پیش آئے۔آن شی گاؤں سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہے، جہاں امدادی کارکن مٹی اور پتھروں کے بڑے ڈھیروں کے درمیان پیدل چلتے ہوئے لائف ڈیٹیکٹرز کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب بڑی کھدائی مشینیں اور دیگر انجینئرنگ آلات بھی امدادی سرگرمیوں میں استعمال کئے جا رہے ہیں۔متاثرہ علاقے دشوار گزار پہاڑی جغرافیے، مٹی اور پتھروں کے وسیع ذخائر، اونچائی کے بڑے فرق اور دریا کے قریب ہونے کے باعث انتہائی خطرناک قرار دیئے جا رہے ہیں۔ امدادی کارروائیوں کو محفوظ بنانے کے لئے مختلف تکنیکی ذرائع استعمال کئے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر