امریکا کے ساتھ فریم ورک پر پہنچ گئے، وفد ابھی پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں: ایران

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ہم ایک فریم ورک تک پہنچ گئے ہیں، فی الحال مذاکرات کے لیے وفد پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہم ایک فریم ورک تک پہنچ گئے ہیں،معاہدہ طے پانے سے متعلق کوئی بھی بیان قبل از وقت ہو گا، ایران اس وقت امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ فی الحال جوہری معاملات پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، موجودہ سفارتی عمل کا مقصد صرف جنگ کا خاتمہ اور کشیدگی میں کمی ہے، دوسرے حساس معاملات اس مرحلے پر زیر بحث نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا انتظام ساحلی ممالک کے ذمہ ہے، فی الحال مذاکرات کے لیے وفد کو پاکستان بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں، بہت سے زیر بحث معاملات نتیجہ خیز رہے لیکن معاہدہ ابھی معاہد طے نہیں پایا۔

یہ بھی پڑھئے: امریکا ایران مجوزہ معاہدے کے تحت 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع کا امکان

اسماعیل بقائی نے کہا کہ: امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ایک بڑے حصے پر اتفاق ہو چکا ہے، ایران قومی مفادات کے تحفظ کے لیے بہترین حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دباؤ، دھمکیوں اور پروپیگنڈا کے باوجود ایران اپنے مؤقف پر قائم ہے، ایران اپنی مخصوص پالیسی اور انداز کے مطابق ہی ردعمل دیتا ہے، ایران ایک طاقتور اور مہذب ملک کے طور پر مناسب موقع پر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ممکنہ مفاہمتی یادداشت میں آبنائے ہرمز کی تفصیلات شامل نہیں، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر کوئی ٹول عائد نہیں کیا جائے گا، یہ نارمل بات ہے اگر آپ خدمات فراہم کر رہے ہیں تو اس کی قیمت وصول کریں لیکن اسے ٹول ٹیکس نہیں کہا جا سکتا۔

دوسری طرف دورۂ بھارت کے بعد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ اُمید تھی کہ رات معاہدے سے متعلق کوئی خبر ملے، ممکن ہے یہ آج ہو جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایران سے معاہدے سے متعلق زیادہ قیاس آرائیاں نہیں کرنی چاہئیں، یا تو ہمارا ایک اچھا معاہدہ ہو گا یا پھر ہمیں اس مسئلے سے کسی اور طرح نمٹنا پڑے گا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر