ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو کی خلا نورد لائی کا-ینگ کے ساتھ ویڈیو کال پر گفتگو

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے لی جیا ینگ جنہیں کینٹونیز بولی میں لائی کا- ینگ کہا جاتا ہے، کو قومی خلائی مشن میں شامل ہونے والی شہر کی پہلی خلانورد بننے پر مبارکباد دی اور ان کی اس تاریخی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ کے مطابق جان لی نے ہانگ کانگ حکومت کے دو سینئر حکام کے ہمراہ حال ہی میں شین ژو-23 انسان بردار خلائی مشن کی روانگی سے قبل لائی کا-ینگ کے ساتھ ویڈیو کال پر گفتگو کی۔
اس کال کے دوران لی نے لائی کے ٹریننگ سنٹر میں گزرنے والے وقت اور زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان کے خلائی مشن کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق لائی نے سخت ترین تربیت کا اعتراف کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خلائی پرواز کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کریں گی۔
چین کے انسان بردار خلائی ادارے نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی پہلی نورد لائی کا-ینگ کو شین ژو-23 انسان بردار خلائی مشن کے لئے بطور پیک لوڈ سپیشلسٹ منتخب کر لیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر