چمن پھاٹک کے قریب خوفناک دھماکہ، شہداء کی تعداد 25 سے تجاوز، 52 افراد زخمی

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز) چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے زور دار دھماکے نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ اس کے فوری بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سیکیورٹی فورسز، ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں آگ بجھانے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک مسافر ٹرین وہاں سے گزر رہی تھی۔ ٹرین میں عید کی چھٹیاں منانے اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے مسافر سوار تھے، جن میں خواتین اور کم عمر بچے بھی شامل تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔

دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ جونیئر اسسٹنٹ کالونی اور شہباز ٹاؤن میں کئی گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں جھٹکوں سے اکھڑ گئیں۔ ریلوے ٹریک کے قریب آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیمیں مسلسل کارروائی میں مصروف ہیں۔

ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق دھماکہ خودکش نوعیت کا تھا جس میں 30 کلوگرام سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں جبکہ علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں جاں بحق افراد کی 18 لاشیں سول ہسپتال منتقل کی گئی تھیں، تاہم بعد ازاں شہداء کی تعداد 25 سے تجاوز کر گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 52 بتائی جا رہی ہے۔ ڈی ایس پی سٹی قادر قمبرانی کے مطابق زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جائے وقوعہ کے قریب جمع نہ ہوں تاکہ امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور حکام کے مطابق جلد مزید تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
چمن پھاٹک کے قریب خوفناک دھماکہ، شہداء کی تعداد 25 سے تجاوز، 52 افراد زخمی
پاکستان پائیدار امن، باہمی احترام کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا: اسحاق ڈار
ٹرمپ کو مبارکباد، بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کریں گے: وزیراعظم
معاہدے کے قریب، مسلم رہنماؤں سے بات کر لی، نیتن یاہو کو بھی آگاہ کر دیا: ٹرمپ
ایران پر پابندیوں میں نرمی، لبنان پر حملے بند، آبنائے ہرمز کھلے گی: ایگزیوس
افغان سرزمین کو دوسرے ممالک کیخلاف استعمال ہونے سے روکنا ہوگا: رچرڈ لنڈسے
ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، حملہ آور موقع پر ہلاک
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران انتہائی نتیجہ خیز رہا: آئی ایس پی آر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر