ایران پر پابندیوں میں نرمی، لبنان پر حملے بند، آبنائے ہرمز کھلے گی: ایگزیوس

نیویارک(نیشنل ٹائمز) امریکی نیوز پورٹل ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران ایک اہم معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، معاہدے میں 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع شامل ہے۔

ایگزیوس کے مطابق پاکستان نے بطور ثالث بنیادی کردار ادا کیا، پاکستان کی ثالثی کوششوں کی قیادت فیلڈ مارشل عاصم منیر کر رہے ہیں، جمعہ اور ہفتے کا ان کا دورہ ایران اسے سلسلے کی کڑی تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز کو بغیر کسی ٹول ٹیکس کے مکمل طور پر کھول دیا جائے گا، معاہدے کے تحت ایران کو آزادانہ طور پر تیل فروخت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق امریکی پابندیوں میں نرمی بھی متوقع ہے، امریکا ایرانی بندرگاہوں پر عائد ناکہ بندی ختم کرے گا، ایران نے یورینیم افزودگی محدود کرنے سے متعلق زبانی یقین دہانیاں بھی کرا دی ہیں۔

ایگزیوس کی رپورٹ ہے کہ مفاہمتی یادداشت میں ایران کی جانب سے کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کا عہد بھی شامل ہے، ایران فوری طور پر منجمد فنڈز کی بحالی اور پابندیوں کے مستقل خاتمے کا خواہاں تھا، امریکی حکام نے مؤقف اختیار کیا مکمل ریلیف صرف عملی رعایتوں کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ امریکی صدر نے عرب اور مسلم رہنماؤں سے رابطہ کیا جنہوں نے مجوزہ معاہدے کی حمایت کی، ڈرافٹ معاہدے میں لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کے خاتمے کا ذکر بھی شامل ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر