ٹرمپ نے نیشنل انٹیلی جنس کی سربراہ کو استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)تلسی گیبارڈ نے کہا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر میں ہڈیوں کے کینسر کی ایک نایاب قسم کی تشخیص ہوئی ہے ، اور وہ ان کی دیکھ بھال کے لیے اپنے عہدے سے الگ ہو رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ استعفیٰ 30 جون سے مؤثر ہوگا۔ معاملے سے واقف ایک ذریعے نے بتایا کہ گیبارڈ کو وائٹ ہاؤس کی جانب  سے عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ گیبارڈ نے استعفیٰ کیوں دیا۔ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ نیشنل انٹیلی جنس کے پرنسپل ڈپٹی ڈائریکٹر ایئرن لوکاس قائم مقام ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کے طور پر خدمات انجام دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گیبارڈ نے بہترین کام کیا ہے ۔ٹرمپ نے ماضی میں ایران کے بارے میں اپنے اور گیبارڈ کے مؤقف میں اختلافات کے اشارے دئیے تھے اور مارچ میں کہا تھا کہ وہ تہران کے جوہری عزائم کو روکنے کے معاملے میں ان کے مقابلے میں زیادہ نرم ہیں۔ اپریل میں متعدد ذرائع نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ گیبارڈ ایک وسیع کابینہ ردوبدل کے دوران اپنا عہدہ کھو سکتی ہیں، اس وقت ایک سینئر وائٹ ہاؤس اہلکار نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے حالیہ مہینوں میں گیبارڈ کے بارے میں ناراضی کا اظہار کیا ہے ۔ ایک اور ذریعے نے جسے معاملے کا براہ راست علم تھا، بتایا کہ صدر نے اپنے اتحادیوں سے ممکنہ متبادل کے بارے میں رائے مانگی تھی۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر، سپیکر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں، امن عمل پر تبادلہ خیال
بنوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار شہید
ٹرمپ کا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، تناؤ میں کمی کی کوششوں پر تبادلہ خیال
وزیرِ اعظم شہباز شریف چین کے چار روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں ہانگژو روانہ
سی ٹی ڈی کے پنجاب میں 58 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 13 دہشت گرد گرفتار
سلامتی کونسل میں پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور
انتہائی افزودہ یورینیم واشنگٹن کے حوالے کرنا ناممکن ہے، اسماعیل بقائی
وزیراعظم شہباز شریف 23 مئی سے چین کا سرکاری دورہ کریں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر