پیرس(نیشنل ٹائمز)فرانس کے سابق وزیرِ اعظم گبرئیل اٹال نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سال اس وقت صدارتی انتخاب میں حصہ لیں گے جب موجودہ صدر ایمانویل میکرون اپنی مدت مکمل کریں گے۔۔۔
37 سالہ اٹال 2024 میں فرانس کے کم عمر ترین وزیرِ اعظم بنے تھے ، اس اعلان کے ساتھ وہ دائیں بازو کے سخت حریفوں کے مقابلے میں صدارتی دوڑ میں شامل ہونے والے ایک اور نمایاں سینٹرسٹ امیدوار بن گئے ہیں۔گبرئیل اٹال نے دیہی علاقے موردی باریز میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ وہ اس سیاسی صورتحال سے تنگ آ چکے ہیں جہاں صرف زوال کو منظم کیا جا رہا ہے ۔



