مغربی چین تجارتی میلے میں 22 ارب امریکی ڈالر مالیت کے معاہدے

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں آٹھویں مغربی چین بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری وتجارت کا آغاز ہوگیا، جہاں 212 معاہدوں پر دستخط کئے گئے جن کی مجموعی مالیت 150 ارب یوآن (تقریباً 22 ارب امریکی ڈالر) سے زائد ہے۔
“نیا مغربی چین، نئی پیداوار، نئی خدمات” کے موضوع پر منعقدہ یہ میلہ 24 مئی تک جاری رہے گا، جس میں تقریباً 40 سیمپوزیم، سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کی سرگرمیاں اور صارفین کے فروغ سے متعلق پروگرام شامل ہیں۔
انتظامی کمیٹی کے مطابق دستخط شدہ منصوبے جدید مواد اور توانائی سمیت مختلف شعبوں پر مشتمل ہیں۔ ان میں سے 57 منصوبوں میں ہر ایک کی سرمایہ کاری ایک ارب یوآن سے زائد ہے۔
ایک لاکھ 50 ہزار مربع میٹر پر پھیلے اس سال کے میلے میں 50 ممالک اور خطوں سے تقریباً 1400 کمپنیوں نے شرکت کی ہے جبکہ برطانیہ اعزازی مہمان ملک کے طور پر شریک ہے۔
میلے کے دوران پہلی بار “چھونگ چھنگ میں سرمایہ کاری کے مواقع” کے نام سے ایک فہرست بھی جاری کی گئی۔ اس فہرست میں تعاون کے 277 منصوبے شامل ہیں جن کا مقصد جدید پیداوار، ماحول دوست اور کم کاربن ترقی اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں چھونگ چھنگ میں موجود مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر