غزہ فلوٹیلاکے 430کارکن اسرائیلی قید سے رہا

تل ابیب،انقرہ (نیشنل ٹائمز)اسرائیل نے غزہ جانے والے امدادی فلوٹیلا سے گرفتار کیے گئے تمام 430غیر ملکی کارکنوں کو رہا کر دیا۔ سعد ایدھی سمیت فلوٹیلا کے تمام رضاکار رہائی کے بعد ترکیہ پہنچ گئے ۔ترکیہ نے کئی ممالک کے شہریوں کی واپسی کیلئے تین خصوصی چارٹر پروازیں اسرائیل روانہ کی تھیں ۔ ترک وزیر خارجہ فیدان کے مطابق 400 سے زائد افراد کو ترکیہ لایا گیا ہے ۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ سعد ایدھی سمیت دیگر غیرملکی کارکن باحفاظت ترکیہ پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے امدادی کارکنوں کی باحفاظت استنبول آمد یقینی بنانے پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے عہدیدار سعد ایدھی نے تصدیق کی ہے کہ وہ اسرائیل سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد ترکیہ پہنچ چکے ہیں۔ ایک ویڈیو پیغام میں سعد ایدھی نے کہا کہ چار دن تک ہم اسرائیل کا تشدد سہتے رہے ۔اٹلی، سپین اور آئرلینڈ نے غزہ فلوٹیلا کے کارکنوں کے ساتھ بدسلوکی پر اسرائیلی وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گویر کے خلاف یورپی یونین سے پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ترجمان دفترِ خارجہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سوار انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی غیر قانونی حراست اور مبینہ بدسلوکی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہا ہے دنیا فلوٹیلا کارکنوں سے اسرائیلی بدسلوکی کا نوٹس لے ۔ترجمان کے مطابق حکومتِ پاکستان نے اسرائیلی افواج کی جانب سے بین الاقوامی سمندری حدود میں گلوبل صمود فلوٹیلا کی غیر قانونی روک تھام اور اس پر موجود کارکنوں کی جبری حراست کو شدید ترین الفاظ میں مسترد کیا ہے ۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم شہباز شریف 23 مئی سے چین کا سرکاری دورہ کریں گے
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر روانہ
اقوام متحدہ کا چارٹر کسی خودمختار ملک پر حملے کا حق نہیں دیتا: اسماعیل بقائی
بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں: وزیراعظم
مشرق وسطیٰ صورتحال پر ایران نے اپنی مذاکراتی ٹیم کا اعلان کر دیا
بلاول بھٹو کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے پہلی پورٹ بنانے کا اعلان
مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد آج تہران پہنچ رہا، ثالثی کا کردار قابل تعریف ہے: مارکو روبیو
سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کی سینیارٹی لسٹیں ویب سائٹس پر ڈالنا لازمی قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر