مشرق وسطیٰ صورتحال پر ایران نے اپنی مذاکراتی ٹیم کا اعلان کر دیا

تہران(نیشنل ٹائمز)مشرق وسطیٰ صورتحال پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایران نے اپنی مذاکراتی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ سپیکر باقر قالیباف مذاکرات وفد کے سربراہ ہوں گے، ایران کی مذاکراتی ٹیم کا ترجمان اسماعیل بقائی کو مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ تہران سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اپنائے ہوئے ہے اور مذاکرات سے متعلق تفصیلات مجاز حکام کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔

ایرانی حکام کے مطابق ایران خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے، بیرونِ ملک منجمد اثاثوں کی بحالی اور سمندری راستوں پر ایرانی جہازوں کے تحفظ کو مذاکرات کا بنیادی حصہ بنانا چاہتا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے بھیجے گئے حالیہ پیغامات سے دونوں ممالک کے درمیان بعض معاملات پر فاصلے کم ہوئے ہیں تاہم اعتماد کی فضا اب بھی مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکی۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ تہران مذاکرات کو سنجیدگی سے لے رہا ہے لیکن ماضی کے تجربات کے باعث کچھ تحفظات اب بھی موجود ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر، سپیکر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں، امن عمل پر تبادلہ خیال
بنوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار شہید
ٹرمپ کا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، تناؤ میں کمی کی کوششوں پر تبادلہ خیال
وزیرِ اعظم شہباز شریف چین کے چار روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں ہانگژو روانہ
سی ٹی ڈی کے پنجاب میں 58 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 13 دہشت گرد گرفتار
سلامتی کونسل میں پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور
انتہائی افزودہ یورینیم واشنگٹن کے حوالے کرنا ناممکن ہے، اسماعیل بقائی
وزیراعظم شہباز شریف 23 مئی سے چین کا سرکاری دورہ کریں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر