مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد آج تہران پہنچ رہا، ثالثی کا کردار قابل تعریف ہے: مارکو روبیو

سٹاک ہوم(نیشنل ٹائمز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان سے وفد شاید آج تہران پہنچ رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان ثالثی کا کردارادا کر رہا ہے، ہم ایران کے ساتھ کامیاب مذاکرات چاہتے ہیں۔

مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے مثبت اشارے ملے، معاہدے کیلئے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں، مذاکرات میں پیشرفت کے امکانات موجود ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سویڈن پہنچنے پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے اور معاہدے کے لیے تمام ممکنہ کوششیں جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے مثبت اشارے ملے ہیں اور پیشرفت کے امکانات موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ اب یہ دیکھنا ہے کہ آیا ایران کے ساتھ کسی حتمی معاہدے تک پہنچا جا سکتا ہے یا نہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی جبکہ امریکا ایران کے ساتھ کامیاب مذاکرات کا خواہاں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عہدیدار ایران جا رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو سکے گی۔

مارکو روبیو نے نیٹو کے حوالے سے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتحاد کے بعض معاملات پر نیٹو سے مایوس ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر امریکی قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو صدر ٹرمپ اس کے ازالے کے لئے اقدامات کرنے کے پابند ہوں گے۔

انہوں نے کیوبا کے معاملے پر کہا کہ امریکی انتظامیہ سفارتی حل کو ترجیح دے رہی ہے جبکہ امریکا توانائی کے شعبے میں ریکارڈ پیداوار کی سطح تک پہنچ چکا ہے، مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکا ایبولا وائرس کو ملک تک پہنچنے سے روکنے کے لئے بھی کام کر رہا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر