مذاکرات جاری، ایران سے متعلق تنازع جلد ختم ہوجائے گا: امریکی صدر

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور انہیں امید ہے کہ ایران سے متعلق تنازع بہت جلد ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سفارتی کوششوں کے ذریعے صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

 ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے تحت ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا نے آہنی ناکہ بندی قائم کر رکھی ہے اور آبنائے ہرمز پر امریکا کا کنٹرول موجود ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز پر کسی قسم کی ٹرانزٹ فیس نہیں چاہتا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا یہ بھی نہیں چاہتا کہ افزودہ یورینیم ایران کے اندر موجود رہے، کیونکہ یہ معاملہ مستقبل کے کسی بھی معاہدے میں اہم نکات میں شامل ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر