چین، روس کے درمیان ایرانی افزودہ یورینیم کو محفوظ بنانے کیلئے مذاکرات کا امکان

واشنگٹن: (دنیا نیوز) چین اور روس ایران کے افزودہ یورینیم کو محفوظ بنانے کے لیے مذاکرات کر سکتے ہیں۔

امریکا کے محکمہ خارجہ میں ایرانی امور کے سابق قائم مقام سربراہ جوئی ہڈ کا کہنا ہے کہ ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم امریکا کے ساتھ کسی بھی امن معاہدے میں سب سے اہم معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس موجود 441 کلوگرام یورینیم کو 60 فیصد تک افزودہ کیا گیا ہے جس کا کوئی حقیقی شہری استعمال نہیں بلکہ یہ صرف فوجی مقاصد کے لئے استعمال ہو سکتا ہے۔

جوئی ہڈ نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آخرکار روس اور چین بھی اس بات پر متفق ہوں گے کہ اس مواد کو ہٹایا جائے اور محفوظ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس ہفتے ہونے والی ملاقاتوں میں ممکنہ طور پر ایران کے یورینیم کو محفوظ رکھنے اور ذخیرہ کرنے کے معاملے پر بھی بات چیت کی ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ بیجنگ میں اس حساس معاملے پر خاموش سفارتی گفتگو ہوئی ہو اور شاید چینی حکام ایرانی قیادت سے بھی رابطے میں ہوں، مستقبل میں اس حوالے سے پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر