نئی دہلی (نیشنل ٹائمز)امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق افسر جان کریاکو نے کہاہے کہ بھارت دنیا کا بدترین ملک ہے اور میں بھارت سے نفرت کرتا ہوں ۔انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہیں سچ بولنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں مل سکتی ہیں لیکن وہ اپنے مشاہدے پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے سی آئی اے کے ساتھ 72 ممالک کا دورہ کیاجن میں بھارت بدترین ملک ہے جہاں سب سے زیادہ حقیر اور بدصورت لوگ رہتے ہیں؟ ۔جان کریاکو نے کہا کہ لوگوں کو سڑکوں پر کھلے عام رفع حاجت کرتے دیکھا ہے اوریہ روز کا معمول ہے ۔انہوں نے کہاکہ غریب ترین ممالک بھی بھارت سے زیادہ صاف ستھرے اور منظم ہیں۔بہت سے لوگ ان کے اس بیان کو بھارت کی اربوں ڈالر کی لاگت سے عالمی امیج بنانے کی مہموں انکریڈیبل انڈیا اورکلین انڈیا کے لیے ایک بڑادھچکہ قراردیتے ہیں ۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کئی سالوں کے پروپیگنڈے کے باوجود جان کریاکو کے مشاہدات بھارت کی زمینی حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں۔
بھارت دنیا کابدترین ملک،مجھے نفرت ہے :سابق سی آئی اے افسر



