دنیا میں منفرد مثال، پاکستان، چین دوستی وقت کی ہرآزمائش پر پوری اتری: شہباز شریف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا میں منفرد مثال پاکستان، چین دوستی وقت کی ہرآزمائش پر پوری اتری ہے، پاکستان سب سے پہلا مسلم ملک تھا جس نے چین کو تسلیم کیا۔

چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وائس چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی نیشنل پیپلز کانگریس تسائی دافنگ نے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چینی بھائیوں کی تقریب میں موجودگی باعث مسرت ہے، صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی اور چینی قیادت کو خوشی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں

شہباز شریف نے کہا کہ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا، سیلاب ہو یا کوئی بھی آفت، چین نے بےمثال ساتھ دیا، پاکستان نے ہمیشہ ون چائنہ پالیسی کی حمایت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ دونوں ملکوں کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہوئی، سی پیک صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ وژن کا عملی مظہر ہے، سی پیک پاکستان کی معیشت اور روزگار کی فراہمی کے لیے اہم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہر مشکل وقت میں چین کے تعاون کو سراہا، خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستان امن کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک، چین دوستی سمندر سے گہری، ہمالیہ سے بلند اور شہد سے میٹھی ہے، مشترکہ کاوشوں سے ترقی کا راستہ طے کریں گے، آج چین کی اقتصادی اور فوجی قوت دنیا کے لیے مثال ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ زراعت میں جدت کے لیے چین پاکستان کی مدد کر رہا ہے، ایک ہزار پاکستانی زرعی گریجویٹس نے چین میں جدید تربیت مکمل کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے، پاکستان میں موجود ہر چینی شہری کو بہترین سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ صدر شی جن پنگ جلد پاکستان تشریف لائیں گے۔

عالمی فورمز پر پاکستان کے ساتھ قریبی روابط مزید بڑھائیں گے: وائس چیئرمین تسائی دافنگ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی نیشنل پیپلز کانگریس تسائی دافنگ نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر تقریب میں شرکت باعث مسرت ہے، صدر پاکستان اور وزیراعظم کا شکریہ کہ وہ تقریب کو رونق بخشنے کیلئے تشریف فرما ہیں۔

وائس چیئرمین نے کہا کہ 2015 میں سی پیک کے تحت تعلقات ’’آل ویدرسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ‘‘ تک پہنچائے گئے، عالمی فورمز پر پاکستان کے ساتھ قریبی روابط مزید بڑھائیں گے،۔

تسائی دافنگ نے مزید کہا کہ چین پاکستان کی قومی آزادی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور وقار کے تحفظ کی مضبوط حمایت جاری رکھے گا۔

وائس چیئرمین نے کہا کہ حقیقی کثیرالجہتی نظام اور منصفانہ عالمی نظام کے لیے مل کر کام کریں گے، سائنس، ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تحفظ کے لیے تعاون بڑھائیں گے۔

پاکستان چین کے بنیادی قومی مفادات، ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے: صدر آصف زرداری

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ 75 سال پہلے شروع ہونے والا سفر آج آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ میں بدل چکا ہے، پاکستان اور چین نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا دفاع کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، ترقی کا حصول پاکستان اور چین کا مشترکہ خواب ہے، دوطرفہ تعلقات کو عوامی، سیاسی، ادارہ جاتی حمایت حاصل ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ صدرشی جن پنگ کی قیادت نے پاک چین تعلقات کو بےمثال بلندیوں تک پہنچایا، چین کی ترقی، جدت، غربت کا خاتمہ دنیا کے لیے مثال ہے، دونوں ملکوں کے فروغ پاتے تعلقات سے مشترکہ خوشحالی کے نئے مواقع کھلے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ گلوبل ڈویلپمنٹ، سکیورٹی، گورننس اقدامات پر چین کا کردارلائق تحسین ہے، گوادر بندرگاہ کی تعمیر چین کی جانب سے عظیم تحفہ ہے، پاکستان چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہمیشہ احترام کرتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے بنیادی قومی مفادات، ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے، دونوں ملک امن، استحکام، کثیرالجہتی ترقی کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ آئیں! اس تاریخی موقع پر فولادی دوستی کو مزید بلندیوں تک لے جانے کا عہد کریں، امن، ترقی اور خوشحالی کے تسلسل کے لئے دعاگو ہیں۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور کائے ڈی فینگ نے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا، بچوں کی جانب سے چینی ثقافتی نغموں پر شاندار پرفارمنس پیش کی گئی۔

صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، کائے ڈی فینگ اور چینی سفیر نے مل کرکیک کاٹا، پاکستانی اور چینی گلوکاروں نے دونوں ملکوں کے نغمے پیش کیے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور کائے ڈی فینگ نے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کیا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی: فیلڈ مارشل
دنیا میں منفرد مثال، پاکستان، چین دوستی وقت کی ہرآزمائش پر پوری اتری: شہباز شریف
شمالی وزیرستان میں فورسز کی بڑی کامیابی، خارجی کمانڈر 4 دہشتگردوں سمیت جہنم واصل
دنیا فلوٹیلا کارکنوں سے بدسلوکی کا نوٹس لے، محفوظ واپسی یقینی بنائے: پاکستان
ایران کے جواب کا چند روز انتظار کریں گے، معاہدہ ہونے تک کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا: ٹرمپ
ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ بھارتی پراکسی گروہ ہیں: قونصلر صائمہ سلیم
محسن نقوی کی عباس عراقچی سے ملاقات، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال
پاک چین سفارتی تعلقات 75 سال میں پائیدار دوستی کی شاندار مثال بن گئے: صدر، وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر