ہر آدمی ٹیکس چور ہے، تاجروں سے کوئی محاصل نہیں لے سکتا: شبر زیدی

لاہور (نیشنل ٹائمز)سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر آدمی ٹیکس چور ہے، تاجروں سے کوئی ٹیکس نہیں لے سکتا، خواہ کوئی جنرل مشرف ہو یا کوئی اور مائی کا لال ہو۔

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے نجی یونیورسٹی میں منعقدہ پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اسلام آباد سے جان چھڑوا دیں تو سارے مسئلے حل ہو جائیں گے، کوئی بھی حکمران ہو کسی بھی بازار میں جائے اور ٹیکس لینے کیلئے داخل ہو کر دکھا دے، اگر ایسا ہوا تو خود کشی کر لوں گا۔

سابق چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ موجودہ بجٹ میں 25 فیصد سپر ٹیکس لیا جا رہا ہے، جبکہ دنیا میں اوسط ٹیکس شرح 26 فیصد ہے لیکن پاکستان میں مجموعی طور پر 51 فیصد تک ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، پھر بھی ملک کا موازنہ بھارت اور بنگلہ دیش سے کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 11 کھرب روپے سرکولیشن میں ہیں جبکہ بعض بینک اور مالیاتی ادارے بھی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں، ناکام ریاست ٹیکس وصول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اور ملک میں نااہلی ہی بنیادی مسئلہ ہے، پرویز مشرف ہو بانی پی ٹی آئی ہو شہباز شریف ہو یا شوکت عزیز وہ ریاست کو نہیں چلا سکے۔

شبر زیدی نے بتایا کہ گزشتہ بجٹ میں 14 ہزار ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئیں، بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں دو ہزار ارب روپے اضافی ریونیو کی بات کی تھی مگر انہیں انکار کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں صرف 300 کمپنیاں باقاعدگی سے ٹیکس دیتی ہیں جبکہ وہ خود 95 فیصد کمپنیوں کے ایڈوائزر رہ چکے ہیں، پاکستان کی معاشی ڈکشنری سے ریفارمز اور پالیسی جیسے الفاظ حذف کر دینے چاہئیں۔

علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی یا جنگ کے خاتمے سے پاکستان کو فائدہ ہو سکتا ہے، بشرطیکہ ملک اپنی مارکیٹنگ اور معاشی حکمت عملی بہتر بنائے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر