تیل کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤ، عالمی سٹاک مارکیٹس میں ملاجلارجحان

لندن،پیرس واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)عالمی منڈیوں میں پیر کو سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان رہا جبکہ سرمایہ کار مشرق وسطٰی کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا شکار رہے ۔۔

ایشیا کی مارکیٹس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیک کمپنیوں کی حصص میں تیزی دیکھی گئی، ادھر یورپی سٹاکس میں معمولی اضافہ دیکھا گیا جبکہ امریکی مارکیٹس تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کے باعث دباؤ کا شکار رہیں۔ تیل کی قیمتیں ابتدا میں کمی کے بعد دوبارہ بڑھ گئیں ۔برینٹ نارتھ سی کروڈ2اعشاریہ6 فیصد بڑھ کر 112اعشاریہ10 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ3 اعشاریہ 1فیصد اضافے سے 108اعشاریہ66ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔عالمی توانائی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطٰی جنگ کے باعث خلیجی تیل کی سپلائی متاثر ہونے سے تجارتی تیل ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ آئی ای اے کے سربراہ فاتح بیرول نے کہا کہ دنیا بھر میں سٹریٹجک ذخائر استعمال کرنے کے باوجود صورتحال تشویشناک بنتی جا رہی ہے ، رکن ممالک ہنگامی ذخائر سے ریکارڈ مقدار میں تیل نکال رہے ہیں، موسمِ گرما میں فضائی سفر بڑھنے سے جیٹ فیول کی قلت کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ روسی تیل کی ترسیل سے متعلق پابندیوں میں دی گئی عارضی نرمی کو مزید 30 دن کے لیے بڑھا دیا گیا ہے ۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق یہ فیصلہ ان تیل بردار جہازوں کے لیے کیا گیا ہے جو پہلے ہی سمندر میں موجود ہیں تاکہ توانائی کی عالمی سپلائی کو سہارا دیا جا سکے ۔ اس اقدام کا مقصد کمزور ممالک کو وقتی ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ ادھر یوکرین نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے روس کے حق میں قرار دیا ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر