امریکا نے ایرانی تیل پر عائد پابندیاں ہٹانے پر آمادگی ظاہر کر دی: برطانوی میڈیا

لندن(نیشنل ٹائمز) پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے ایران امریکا امن مذاکرات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تیل پر عائد پابندیاں ہٹانے پر آمادگی ظاہر کر دی، نئی امن تجاویز میں امریکا نے ایرانی تیل پر عائد پابندیوں کو معطل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، مذاکرات جاری رہنے تک امریکا ایرانی تیل پر عائد پابندیوں سے عارضی طور پر دستبردار ہو گا۔

ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ امریکا نے ایران کے 25 فیصد منجمد فنڈز بحال کرنے پربھی اتفاق کیا ہے، امریکا نے جوہری پروگرام کی حدود سمیت مذاکرات میں کچھ چیزوں پر لچک دکھائی۔

واشنگٹن نے ایران کے صرف 25 فیصد منجمد فنڈز بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے، تہران اپنے جوہری معاملے پر بعد کے مراحل میں بات چیت کرے گا۔

ترمیم شدہ تجویز میں جنگ کے مستقل خاتمے اور پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بھی مطالبات میں شامل ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر