نیند اور کےٹو ٹریک

تحریر: سعدیہ نارو

کےٹو ٹریک پر ہمارے قافلے میں چند ایسی نایاب ہستیاں بھی شامل تھیں جنہوں نے عملی طور پر یہ ثابت کر دیا کہ “نیند تو سولی پر بھی آ جاتی ہے۔”

یہ لوگ قدرت کی ایسی خاص تخلیق تھے جو جگہ، موسم اور حالات کی ہر قید سے آزاد دکھائی دیتے۔ ٹریکنگ کے دوران مختصر وقفے میں چاہے بالتورو گلیشئیر کے نوکیلے پتھر ہوں یا برف سے ڈھکی گونڈوگور لا کی ڈھلوانیں، یہ جہاں ذرا دیر کو بیٹھتے وہیں خوابِ خرگوش کے مزے لینے لگتے۔ انہیں دیکھ کر یوں محسوس ہوتا جیسے نیند ان کی رفیقِ سفر ہے جو ہر دشوار راستے پر خاموشی سے ان کا ساتھ نبھاتی چلی آ رہی ہے۔

ایک میں ہوں کہ جیسے ہی اپنے گھر کی چار دیواری اور مانوس ماحول سے باہر قدم رکھتی ہوں، نیند مجھ سے ناراض ہو جاتی ہے۔ قراقرم کے سنگلاخ راستوں پر روزانہ میلوں پیدل چلنے کے بعد جب جسم آرام کا تقاضا کرتا تو رات کو میرے لیے ایک نئے امتحان کا آغاز ہو جاتا۔ خیمے میں کروٹیں بدلتے، معمولی سی آہٹ پر چونک کر جاگتے اور بار بار فون کی اسکرین پر وقت دیکھتے ہوئے رات کٹتی۔ یوں لگتا جیسے نیند اور میرے درمیان کوئی خاموش جنگ جاری ہو۔

پھر جب صبح کے پانچ بجتے اور دور پہاڑوں کے عقب سے روشنی کی پہلی لکیر نمودار ہوتی تو میں سکون کا سانس لیتی کہ شکر ہے ایک اور رات گزر گئی۔ یوں کےٹو ٹریک کے وہ دو ہفتے نیند کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلتے اور اپنے بے فکر اور خوش نصیب ساتھیوں پر رشک کرتے ہوئے بیت گئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر