چین نے امریکہ کے ساتھ اقتصادی و تجارتی مشاورت کے نتائج مثبت قرار دے دیئے

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی مشاورت میں مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
وزارت کے ترجمان نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں بتایا کہ دونوں ممالک کی اقتصادی و تجارتی ٹیموں کے درمیان حالیہ مشاورت کے دوران ابتدائی طور پر پانچ شعبوں میں مثبت نتائج حاصل ہوئے۔
سب سے پہلے، دونوں فریقین نے گزشتہ مذاکرات میں طے پانے والے نتائج پر عملدرآمد جاری رکھنے اور متعلقہ ٹیرف انتظامات پر مثبت اتفاق رائے قائم کرنے پر اتفاق کیا۔
چین اور امریکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں اپنے اپنے تحفظات دور کرنے کے لئے تجارتی و سرمایہ کاری کونسلیں بھی قائم کریں گے۔ تجارتی کونسل کے ذریعے دونوں ممالک مخصوص مصنوعات پر ٹیرف میں کمی جیسے امور پر بات چیت کریں گے جبکہ اصولی طور پر باہمی دلچسپی کی مصنوعات پر یکساں پیمانے پر ٹیرف کم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دونوں ممالک بعض زرعی مصنوعات سے متعلق غیر محصولاتی رکاوٹوں اور منڈی تک رسائی کے مسائل کو حل کرنے یا ان کے حل میں نمایاں پیش رفت کرنے پر بھی متفق ہوئے ہیں۔
دونوں ممالک نے متعدد مصنوعات پر باہمی ٹیرف میں کمی جیسے اقدامات کے ذریعے زرعی مصنوعات سمیت دوطرفہ تجارت کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔
ترجمان نے کہا کہ اب تک حاصل ہونے والے نتائج کی تفصیلات پر دونوں فریقین کے درمیان مشاورت جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کی اقتصادی و تجارتی ٹیمیں جلد از جلد ان نتائج کو حتمی شکل دینے اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کے مطابق ان پر مشترکہ عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کام کریں گی تاکہ چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی تعاون اور عالمی معیشت میں مزید اعتماد اور استحکام پیدا کیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی قومی سلامتی ٹیم سے ملاقات، ایران کو سخت نتائج سے بچنے کیلئے جلد فیصلہ کرنے کا انتباہ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے پرامید ہوں: وزیراعظم
پاکستان کا سندھ طاس معاہدے بارے عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے پر اظہار اطمینان
ایرانی صدر کی جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور
وفاقی ترقیاتی بجٹ سست روی کا شکار، ترقیاتی منصوبوں پر صرف 470 ارب روپے خرچ
ایران نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات بڑھانے پر خبردار کر دیا
شہباز شریف سے قطری وزیراعظم کا رابطہ، علاقائی امن اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
ایران جلد امن معاہدے تک پہنچے ورنہ بہت بُرا ہوگا: ٹرمپ کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر