تیران(نیشنل ٹائمز) یورپی ممالک آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمد و رفت کی اجازت حاصل کرنے کیلئے تہران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔
ایران ٹیلی ویژن نیوز نیٹ ورک اور ایرانی نشریاتی ادارے نے یورپی ممالک کے نام ظاہر کیے بغیر بتایا کہ مشرقی ایشیائی ممالک، خصوصاً چین، جاپان اور پاکستان کے جہازوں کے گزرنے کے بعد، آج ہمیں یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ یورپی ممالک نے بھی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ سے گزرنے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔
خیال رہے کہ ایران نے 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد آبنائے ہرمز میں سمندری آمد و رفت کو محدود کر دیا تھا، اس آبی راستے پر ایران کے کنٹرول نے عالمی منڈیوں میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔
ایران کے اس اقدام نے امریکہ کے خلاف تہران کو ایک اہم تزویراتی برتری فراہم کی ہے، امریکہ نے بھی ایرانی بندرگاہوں کے خلاف اپنی بحری ناکہ بندی جاری رکھی ہوئی ہے۔



