ایران کے ساتھ جنگ کے دوران اسرائیلی فوجی سربراہ نے متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا، اسرائیلی سرکاری میڈیا

یروشلم (شِنہوا) ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوجی سربراہ ایال ضمیر اور دیگر اعلیٰ افسران نے خفیہ طور پر متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔
اسرائیل کے سرکاری ٹی وی چینل کان نیوز نے بتایا کہ اپنے دورے میں ایال ضمیر نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور اعلیٰ سکیورٹی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
ٹی وی چینل نے جنگ کے دوران اس دورے کی قطعی تاریخ نہیں بتائی۔ یاد رہے کہ یہ جنگ 28 فروری کو چھڑی تھی اور 8 اپریل کو جنگ بندی ہونے تک جاری رہی۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے بھی یہ اعلان کیا کہ نیتن یاہو نے جنگ کے دوران یو اے ای کا خفیہ دورہ کیا تھا اور اماراتی صدر سے ملاقات کی تھی۔
تاہم متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے نیتن یاہو کے اس دورے کی تردید کی۔
گزشتہ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے چیف ڈیوڈ بارنیا اور داخلی سکیورٹی کے ادارے شن بیت کے سربراہ ڈیوڈ زینی نے بھی جنگ کے دوران یو اے ای کے خفیہ دورے کئے تھے۔
کان ٹی وی نے واضح کیا کہ یہ دورے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کے مضبوط ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر