چین نے اپنی کمپنی کے خلاف یورپی یونین کی تحقیقات غیر قانونی قرار دے دیں

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے چینی سکیورٹی چیک کمپنی نوکٹیک کے خلاف سبسڈی مخالف تحقیقات ماورائے حدود اختیار کے غیر قانونی استعمال کے مترادف ہیں۔
چین کی وزارت انصاف نے غیر ملکی ریاستوں کے ماورائے حدود اختیار کے غیر قانونی استعمال کے اقدامات کے خلاف قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ادارہ یا فرد یورپی یونین کے اس غیر قانونی اقدام کی تعمیل یا معاونت نہیں کرے گا۔
وزارت کے ترجمان نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کرنا اور چینی شہریوں، قانونی اداروں اور دیگر تنظیموں کے جائز حقوق و مفادات کی حفاظت کرنا ہے۔
ترجمان نے نشاندہی کی کہ یورپی یونین نے تحقیقات کے دوران چینی اداروں سے من مانے انداز میں ضرورت سے زیادہ داخلی معلومات طلب کیں جو بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔
ترجمان کے مطابق یورپی یونین کا فارن سبسڈیز ریگولیشن ایک یکطرفہ ہتھیار ہے۔یورپی یونین نے نفاذ کے بعد اسے بارہا استعمال کرتے ہوئے چینی کمپنیوں کے خلاف امتیازی اور مخصوص تحقیقات کیں جو بظاہر منصفانہ مقابلے کے نام پر تحفظ پسند پالیسی کی مثال ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین کبھی بھی دیگر ممالک یا خطوں کی جانب سے چینی شہریوں اور کمپنیوں پر من مانے انداز میں ’’لانگ آرم جیورسڈکشن‘‘ مسلط کرنے کو قبول نہیں کرے گا۔
چینی ترجمان نے مزید کہا کہ ہم یورپی یونین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنی غلط پالیسیوں کی اصلاح کرے۔ اگر یورپی یونین نے حد سے تجاوز کرنا جاری رکھا تو چین قانون کے مطابق سخت جوابی اقدامات کرے گا۔



  تازہ ترین   
ایران جلد امن معاہدے تک پہنچے ورنہ بہت بُرا ہوگا: ٹرمپ کا انتباہ
اسرائیل کی حساس تنصیب میں بڑا دھماکہ، ریسکیو گاڑیوں کے داخلے پر پابندی
ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں کیلئے نیا میکانزم تیار کر لیا
حکومت ملک بھر میں ڈیجیٹل رسائی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے: صدر مملکت
ایران کا صبر ہمیشہ برقرار نہیں رہے گا، مشیر ایرانی سپریم لیڈر کا خلیجی ممالک کو پیغام
یورپی ممالک کے آبنائے ہرمز سے آمد و رفت کیلئے ایران کے ساتھ مذاکرات
ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے کہنے پر روکا، میرا صبر جواب دے رہا ہے: امریکی صدر
مٹی کا تیل 7 روپے 23 پیسے سستا، پٹرول پر لیوی میں کمی، ڈیزل پر مزید اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر