چین میں زیادہ دودھ دینے والی بکریوں کے گروپ کی کامیاب کلوننگ

شی آن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں سائنسدانوں نے انتہائی زیادہ دودھ دینے والی 6 بکریوں کی کامیاب کلوننگ کی ہے جو ملک میں اس نوع کی پہلی گروپ کلوننگ ہے اور دودھ دینے والی بکریوں کی افزائش نسل کی ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
کلوننگ کے اس منصوبے کی سربراہی نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی کی ایک تحقیقی ٹیم نے کی۔ ٹیم کے سربراہ وانگ شیاؤلونگ نے شِنہوا کو بتایا کہ کلون کی گئی بکریوں میں 4 نر اور 2 مادہ شامل ہیں جنہیں اعلیٰ معیار کی سانن نسل کی بکریوں سے تیار کیا گیا ہے جن کی دودھ کی سالانہ پیداوار اوسطاً 2 ہزار 800 کلوگرام سے زیادہ ہے۔
ڈونر بکریوں میں نہ صرف دودھ کی چکنائی اور پروٹین کی مقدار بہتر تھی بلکہ ان میں تولیدی صلاحیت، ماحول سے مطابقت اور بیماریوں کے خلاف مزاحمت بھی بہتر پائی گئی۔
اس منصوبے میں جدید مالیکیولر بریڈنگ نظام استعمال کیا گیا جس میں جنین کے انتخاب اور سومیٹک سیل کلوننگ کو یکجا کیا گیا۔ اس کے ذریعے اعلیٰ معیار کے خلیات کو الگ کر کے سیل لائن کی تیاری، ایمبریو کی تشکیل، منتقلی اور حمل کی نگرانی جیسے مراحل کو بہتر بنایا گیا جس کے نتیجے میں کامیاب بیچ کلوننگ ممکن ہوئی۔
افزائش نسل کے روایتی طریقوں، جن میں بکریوں کی اعلیٰ نسلیں تیار کرنے کے لئے عام طور پر 8 سے 10 سال درکار ہوتے ہیں، کے برعکس کلوننگ ٹیکنالوجی اس چکر کو نمایاں طور پر کم کر سکتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی انڈسٹری کی بڑی رکاوٹوں، جیسے کہ اعلیٰ نسل کی بکریوں کی سست افزائش، نسلوں کے درمیان طویل فاصلہ اور آنے والی نسلوں میں مطلوبہ خصوصیات کو برقرار رکھنے کی مشکل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
صوبہ شانشی جہاں نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی واقع ہے، چین کی 40 فیصد دودھ دینے والی بکریوں کا مسکن ہے اور یہ ملک میں بکریوں کے دودھ کی 80 فیصد مصنوعات تیار کرتا ہے۔
چین کے 15ویں 5 سالہ منصوبے (2026-2030) میں خوراک کی فراہمی کے نظام کو متنوع بنانے کا عزم کیا گیا ہےجس میں مال مویشی کی صنعت کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوششیں بھی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران جلد امن معاہدے تک پہنچے ورنہ بہت بُرا ہوگا: ٹرمپ کا انتباہ
اسرائیل کی حساس تنصیب میں بڑا دھماکہ، ریسکیو گاڑیوں کے داخلے پر پابندی
ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں کیلئے نیا میکانزم تیار کر لیا
حکومت ملک بھر میں ڈیجیٹل رسائی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے: صدر مملکت
ایران کا صبر ہمیشہ برقرار نہیں رہے گا، مشیر ایرانی سپریم لیڈر کا خلیجی ممالک کو پیغام
یورپی ممالک کے آبنائے ہرمز سے آمد و رفت کیلئے ایران کے ساتھ مذاکرات
ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے کہنے پر روکا، میرا صبر جواب دے رہا ہے: امریکی صدر
مٹی کا تیل 7 روپے 23 پیسے سستا، پٹرول پر لیوی میں کمی، ڈیزل پر مزید اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر