چین کے تیار کردہ دوسرے بڑے کروز جہاز نے پہلا آزمائشی سمندری سفر شروع کر دیا

شنگھائی (شِنہوا) چین میں مقامی طور پر تیار کردہ دوسرے بڑے کروز جہاز نے 12 روزہ آزمائشی سمندری سفر کا آغاز کر دیا جو اس جہاز کی باضابطہ حوالگی سے پہلے آخری اہم مرحلہ ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین کروز سیاحت کی عالمی منڈی میں اپنی موجودگی مزید مضبوط بنا رہا ہے۔
چائنہ سٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن (سی ایس ایس سی) کی ذیلی جہاز ساز کمپنی شنگھائی وائی گاؤچھیاؤ شپ بلڈنگ کمپنی لمیٹڈ نے پہلے آزمائشی سفر کے لئے 12 ممالک سے تعلق رکھنے والے 937 ماہرین کو جہاز پر مدعو کیا۔
اس سفر کے دوران ماہرین 149 مختلف ٹیسٹ اور تصدیق کے مراحل مکمل کریں گے تاکہ “اڈورا فلورا سٹی” نامی جہاز کی اہم کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس جہاز کو 20 مارچ کو شنگھائی میں گودی سے باہر نکالا گیا تھا۔
341 میٹر لمبے اور ایک لاکھ 41 ہزار 900 گراس ٹن حجم کے حامل اس کروز جہاز میں 2 ہزار 130 کیبین اور سوٹس موجود ہیں جبکہ یہ 5 ہزار 232 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ جہاز “اڈورا میجک سٹی” کا سسٹر شپ ہے۔ کمپنی کے مطابق “اڈورا فلورا سٹی” میں اندرونی ڈیزائن، سمارٹ ٹیکنالوجی اور مجموعی سفری تجربے کے لحاظ سے نمایاں بہتری کی گئی ہے۔
نئے جہاز کی حوالگی 6 نومبر کو متوقع ہے جس کے بعد یہ چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں واقع نان شا انٹرنیشنل کروز ہوم پورٹ سے بین الاقوامی روٹس پر سفر شروع کرے گا۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر