مٹی کا تیل 7 روپے 23 پیسے سستا، پٹرول پر لیوی میں کمی، ڈیزل پر مزید اضافہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) حکومت نے مٹی کی تیل کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے کمی کر دی، پٹرول پر لیوی کم کر دی جبکہ ڈیزل پر لیوی مزید بڑھا دی۔

اوگرا کے جاری کردہ نو ٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 311 روپے 73 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔

ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول پر پر فی لٹر لیوی 9 روپے 24 پیسے کم کر دی گئی، پٹرول پر لیوی کی شرح 117 روپے 41 پیسے سے کم ہوکر 108 روپے 17 پیسے مقرر کی گئی۔

ڈیزل پر لیوی میں 9روپے 40پیسے اضافہ کردیا گیا، ڈیزل پر لیوی 42 روپے 60 پیسے سے بڑھا کر 52 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس سے پہلے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5، 5 روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 409 روپے 78پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے کہنے پر روکا، میرا صبر جواب دے رہا ہے: امریکی صدر
مٹی کا تیل 7 روپے 23 پیسے سستا، پٹرول پر لیوی میں کمی، ڈیزل پر مزید اضافہ
پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہو رہا ہے، اے ایس دلت
اسرائیل کا حماس کے عسکری رہنما عزالدین الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ
وزیراعظم کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر انسانی حقوق کے فروغ کا عزم
ایران امارات اختلافات، برکس اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم، مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 45 روز کیلئے بڑھانے کا اعلان
پاکستان کا امن مشن ناکام نہیں ہوا، بھارت ہمارے ساتھ اپنے تعلق کا فیصلہ کر لے: عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر