اسرائیل کا حماس کے عسکری رہنما عزالدین الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ

مقبوضہ بیت المقدس(نیشنل ٹائمز) اسرائیلی حکام نے حماس کے عسکری ونگ القسام کے سینئر ترین رکن عزالدین الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر کے محلے رمل کے ایک اپارٹمنٹ پر غیر معمولی حملہ کیا، اسرائیلی حکام کے مطابق حملے کے کچھ دیر بعد عزالدین الحداد کی موت کی حتمی تصدیق موصول ہو گئی۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق شہید عزالدین الحداد القسام بریگیڈ کی پانچ رکنی سپریم کونسل کے آخری حیات رکن تھے، یہ پانچ رکنی کونسل القسام کے سربراہوں محمد الضیف، یحییٰ سنوار اور محمد سنوار کی شہادت کے بعد بنائی گئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق عزالدین الحداد کے اپارٹمنٹ پر حملے کے وقت وہیں ایک کار کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں 7 افراد شہید ہوئے۔

حماس اور القسام بریگیڈ نے عزالدین الحداد کی شہادت کے اسرائیلی دعویٰ کے بارے میں ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر