وزیراعظم کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر انسانی حقوق کے فروغ کا عزم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ایک پرامن، ہم آہنگ اور متحد معاشرے کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے اصول انصاف، دیانت اور امن آج بھی قومی پالیسی کی بنیاد ہیں، پاکستان ایک کثیر الثقافتی ملک ہے اور اس کا سماجی تنوع قومی طاقت ہے۔ حکومت پیغامِ پاکستان اور دیگر اقدامات کے ذریعے انتہا پسندی کے خاتمے اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سرگرم ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے حکومتی اقدامات، قومی ایکشن پلان برائے انسانی حقوق، کاروبار و انسانی حقوق کی پالیسی، اور آگاہی پروگراموں کا ذکر کیا، صنفی تشدد کے خاتمے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانونی و ادارہ جاتی اصلاحات کو بھی اہم قرار دیا۔

وزیراعظم نے نوجوانوں، مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ برداشت، ہمدردی اور رواداری کو فروغ دیں تاکہ ایک پرامن اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر