برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کو دھچکے پہ دھچکا ،وزیرصحت مستعفی

لندن (نیشنل ٹائمز) برطانیہ کے وزیرِاعظم کیئر سٹارمر کا سیاسی مستقبل بدستور غیر یقینی ہوتا جا رہا ہے ، وزیر صحت ویس سٹریٹنگ نے وزیر اعظم سے اختلافات کے بعد اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ایکس پر شیئر کیے گئے ایک خط میں انھوں نے کہا کہ انھیں کیئر سٹارمر کی قیادت پر اعتماد نہیں رہا اور ان کے بقول اب مزید حکومت کا حصہ رہنا باعزت اور اصولی رویے کے خلاف ہوگا۔دوسری جانب وزیراعظم کے ممکنہ مدمقابل پارٹی قیادت کے لیے میدان میں آنے کی تیاری کر رہے ہیں، جن میں سابق ڈپٹی وزیرِاعظم اور مقبول رہنما اینجلا رینر بھی شامل ہیں۔سٹارمر نے 2024 کے انتخابات میں لیبر پارٹی کو کامیابی دلائی تھی اور 14 سالہ کنزرویٹو حکومت کا خاتمہ کیا تھا، لیکن گزشتہ ہفتے ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بری کارکردگی کے بعد وہ شدید دباؤ میں ہیں۔ وزیر صحت سے پہلے چار جونیئر وزرا مستعفی ہو چکے تھے جبکہ لیبر پارٹی کے 80 سے زائد اراکینِ پارلیمنٹ نے ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس کے باوجود سٹارمر نے عہدے پر رہنے کا اعلان کیا ہے ، جبکہ 100 سے زیادہ ارکانِ پارلیمنٹ نے ان کی حمایت بھی کی ہے ۔دوسری جانب اینجلا رینر نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کے ٹیکس حکام نے انہیں ٹیکس کے معاملے میں جان بوجھ کر غلطی کے الزام سے بری الذمہ قرار دیا ہے ، جس کے بعد ان کے لیے قیادت کی دوڑ میں شامل ہونے کا راستہ کھل گیا ہے ۔46 سالہ رینر نے کہا کہ وہ خود قیادت کی دوڑ شروع نہیں کریں گی، لیکن انہوں نے دی گارڈین کو بتایا کہ وہ تبدیلی لانے کے لیے جو بھی کردار ادا ہو سکے گا ادا کریں گی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر