حجاب پہننا ضروری لیکن مکمل برقعہ پہننے کیلئے خواتین کو مجبور نہیں کیا جائیگا، ترجمان طالبان

کابل(نیشنل ٹائمز)افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے خواتین کے حجاب سے متعلق وضاحت دی ہے۔برطانوی چینل اسکائی نیوزکو دیے گئے انٹرویو میں سہیل شاہین نے افغانستان میں خواتین کے حجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی جانب سے خواتین کو مکمل برقعہ پہننے کیلئے نہیں کہا جائے گا لیکن حجاب پہننا ضروری ہوگا۔انہوں نے کہا کہ برقعہ صرف حجاب نہیں ہے، حجاب کی مختلف اقسام ہیں جو برقعہ تک محدود نہیں ہیں، حجاب خواتین کی سکیورٹی کیلئے ہوگا۔اس کے علاوہ سہیل شاہین نےکم عمر لڑکیوں سے مجاہدین کی زبردستی شادی کی خبروں کی بھی تردید کی ہے۔ ٹوئٹرپر جاری بیان میں سہیل شاہین نے کہا کہ وہ تمام دعوے کہ افغانستان کی اسلامی امارت لوگوں کو اپنی کم عمر لڑکیوں کی شادی مجاہدین سے کرانے پر مجبور کرتی ہے یہ سراسر غلط ہے۔سہیل شاہین نے اسے ایک یہ زہریلا پروپیگنڈا قرار دیا۔دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین کسی ملک یا گروہ کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت کسی کے نامکمل پراجیکٹ یا انفرااسٹرکچر کا کام ہے تو وہ اسے مکمل کرے، یہ منصوبے عوام کے لیے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر