چین میں خوراک کے تحفظ سے متعلق قانون کے نفاذ کے معائنے کی مہم کا آغاز

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی نے خوراک سے متعلق قانون کے نفاذ کے لئے ایک معائنہ مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد خوراک کی فراہمی کے قانونی تحفظ کو مضبوط بنانا اور قومی سطح پر تحفظ خوراک کے خطرات کو کم کرنا ہے۔
یہ قانون یکم جون 2024 کو نافذ ہوا تھا اور یہ چین میں تحفظ خوراک سے متعلق بنیادی قانون ہے۔
معائنہ ٹیم 6 صوبوں میں جا کر براہ راست جائزہ لے گی۔ مزید 6 صوبوں کے مقامی قانون سازوں کو اپنے اپنے علاقوں میں قانون کے نفاذ کا جائزہ لینے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
یہ معائنہ خاص طور پر زرعی زمین کے تحفظ، اناج کی مجموعی پیداوار بڑھانے اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی معیاری ترقی کو فروغ دینے جیسے شعبوں پر توجہ دے گا۔
این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن لی ہونگ ژونگ نے معائنہ ٹیم کے پہلے مکمل اجلاس کی صدارت کی اور خطاب کیا۔
انہوں نے زیادہ موثر اور ہدف پر مبنی معائنوں پر زور دیا اور تحفظ خوراک کے انتظام میں موجود اہم مسائل کے قانونی حل کو آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر